سیالکوٹ،جائیداد کی خاطر حقیقی بھائی کوزنجیروں سے جکڑ کرقیدرکھنے والے بھائی کیخلاف مقدمہ درج

جمعہ 25 نومبر 2016 21:59

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 نومبر2016ء)جائیداد کی خاطر حقیقی بھائی کوزنجیروں سے جکڑ کرقیدرکھنے والے بھائی کیخلاف مقدمہ درج تھانہ موترہ پولیس کو مخبرخاص نے اطلاع دی کہ موضع پنڈوریاں میں ملزم محمد بوٹا نے جائیداد ہتھیانے کی خاطرا پنے حقیقی بھائی اعظم عرف راجو کو زنجیروں سے جکڑکرایک سال سے کمرہ میں بند کیا ہوا ہے پولیس نے چھاپہ مارکر ملزم بوٹا کی طرف سے قید کئے ہوئے محمد اعظم عرف راجو کو بازیاب کروا کے اس کے بھائی محمد بوٹا کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے