سیالکوٹ،گھر کی بیسمنٹ میںگودام سلنڈر دھماکے میں ہلا ک ہونیوالے تین معذور بھائی بہنوں کا مقدمہ باپ اور بھائی کیخلاف درج

جمعہ 25 نومبر 2016 21:59

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 نومبر2016ء) گھر کی بیسمنٹ میںگودام سلنڈر دھماکہ میں ہلا ک ہونیوالے تین معذور بھائی بہنوں کا مقدمہ باپ اور بھائی کیخلاف درج کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس رپورٹ کے مطابق تھانہ سٹی کے علاقہ سمبڑیال روڈ کے ملک عباس اور ملک الیاس نے اپنے گھرکے نیچے گودام بنارکھاتھا جہاں پر وہ گیس ری فلنگ کرتے تھے پہلے بھی ان کیخلاف تھانہ میں پانچ ایف آئی آر درج ہوچکی ہیں مگر وہ اس کاروبار سے باز نہیں آئے گزشتہ روز شارٹ سرکٹ کی وجہ سے ان کے گودام میں آگ لگ گئی اور آگ نے مکان اور گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا آگ کی زد میں آکر تین معذور بہن بھائی جو چلنے پھرنے سے قاصر سے تھے شہباز‘ایمن اور لبنیٰ زندہ جل کر ہلاک ہوگئے اس سارے وقوعہ کا ذمہ دار گودام مالک ملک عباس اور ملک الیاس ہے ان کی لاپرواہی کے باعث تین انسانی جانوں کا ضیاع ہوا ہے تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔