رجسٹرڈ کرکٹ کلبوں کا پاکستان کرکٹ بورڈ سے فوری طور پر ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسو سی ایشن کے انتخابات منعقد کرنے کا مطالبہ

جمعہ 25 نومبر 2016 21:54

رجسٹرڈ کرکٹ کلبوں کا پاکستان کرکٹ بورڈ سے فوری طور پر ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسو ..
چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 نومبر2016ء) چارسدہ کے 18رجسٹرڈ کرکٹ کلبوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے فوری طور پر ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسو سی ایشن کے انتخابات منعقد کرنے کا مطالبہ کیا۔ ایڈ ہاک کمیٹی کی معیاد ختم ہو چکی ہے جبکہ عدالت کی طر ف سے بھی انتخابات کے انعقاد پر کوئی پابندی نہیں۔ ایسو سی ایشن نہ ہونے کی وجہ سے کرکٹ کی تمام سرگرمیاں معطل ہو چکی ہے جس کی وجہ سے قیمتی ٹیلنٹ ضائع ہو رہا ہے۔

عابد خان۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے سابق ضلعی صدر عابد کی صدارت میں پاکستان کرکٹ بورڈ سے الحاق شدہ 18رجسٹرڈ کرکٹ کلبوں کے صدور کا غیر معمولی اجلاس منعقد ہو ا۔ اجلا س میں دیگر رجسٹرڈ کرکٹ کلبوں کے صدور شاہد گل ، مختیار ، فاروق ، طارق ، عرفان اللہ طارق جان ، سید نور بادشاہ ، وقا ص خان ، اختر علی ، احمد علی ، سر تاج خان ، ریاض جان ، اصغر خان ، شاز اللہ ، ریاض ، نور خالق اور نبی گل نے شر کت کی۔

(جاری ہے)

اجلا س میں واضح کیا گیا کہ کئی مہینے پہلے ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسو سی ایشن کی میعاد ختم ہو چکی ہے جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے چارسدہ میں کرکٹ کے معاملات چلانے کیلئے ایڈ ہاک کمیٹی تشکیل دی تھی جس کی میعاد بھی ختم ہو چکی ہے اور ضلع چارسدہ میں کرکٹ کی سر گرمیاں عملاً ختم ہو چکی ہے جس کی وجہ سے ٹیلنٹ ضائع ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع چارسدہ کے ایک رجسٹرڈ کرکٹ کلب کے ووٹ کو چارسدہ میں مقامی سول جج کے عدالت میں چیلنج کیا گیا ہے مگر مدعی اور اس کا وکیل تاخیری خربے استعمال کر کے مقدمے کو طول دے رہے ہیں۔

عدالت کی طر ف سے ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسو سی ایشن کے انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے کوئی حکم امتناعی بھی جاری نہیں کی گئی مگر اس کے باوجود پاکستان کرکٹ بورڈ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن چارسدہ کے انتخابات منعقد نہیں کر رہی۔ضلع چارسدہ کے مجموعی طو ر پر 33کرکٹ کلبوں کو ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسو سی ایشن کے انتخابات میں ووٹ ڈالنے کا حق حاصل ہے جس میں 18کرکٹ کلبوں کے صدور فوری انتخابات کا انعقاد اور کرکٹ کی سرگرمیاں بحال کرنا چاہتی ہے اس لئے پاکستان کرکٹ بورڈ فوری طور پر ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسو سی ایشن کے انتخابات کا شیڈول جاری کرے تاکہ منتخب کابینہ جلد از جلد کرکٹ کی سر گرمیاں شروع کر سکے۔