پانامہ لیکس ایشو اگر پی پی کے کسی وزیراعظم کے اوپر آتا تو اسے پارلیمنٹ سے فانوس میں لٹکایا جاتا ، نوازشریف کے خلاف ابھی تک کوئی کاروائی نہیں ہوئی ،سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو صدر کے خلاف خط نہ لکھنے کے جرم میں سزا دے کر وزارت عظمیٰ سے ہٹا دیا گیا تھا، سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکومت ،اس لئے صوبے میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہے ، مرکز میں پی پی پی کی حکومت ہو نے سے پورے ملک میں حالات بہتر ہو جائینگے

پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود کی گڑھی خدابخش میں بھٹو خاندان کی قبروں پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو

جمعہ 25 نومبر 2016 21:23

نوڈیرو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 نومبر2016ء) پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر اور سابق گورنر مخدوم احمد محمود نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس ایشو اگر پی پی کے کسی وزیراعظم کے اوپر آتا تو اسے پارلیمنٹ سے فانوس میں لٹکایا جاتا ، نوازشریف کے خلاف ابھی تک کوئی کاروائی نہیں ہوئی ،سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو صدر کے خلاف خط نہ لکھنے کے جرم میں سزا دے کر وزارت عظمیٰ سے ہٹا دیا گیا تھا،سندھ میں امن وامان کی صورتحال پنجاب سے اس لئے بہتر ہے کہ سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکومت ہے ، اگر پورے ملک میں پیپلزپارٹی کی حکومت ہوگی تو پوریے ملک پاکستان میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہو جائے گی ، اس وقت ملک کے حکمران جان بوجھ کر قرض میں عوام کو مبتلا کر رہے ہیں اس لئے کہ آنے والی حکومت قرض کو اتارے ۔

(جاری ہے)

وہ یہاں گڑھی خدابخش میں شہید ذوالفقار علی بھٹو ،بینظیر بھٹو ودیگر شہداء کے مزارات پر حاضری دینے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر رہے تھے ۔انہوں نے قبروں پرپھولوں کی چادریں چڑھائیں اور فاتحہ خوانی کی ۔ انہوںکہا کہ پانامہ لیکس ایشو اگر پی پی کے کسی وزیراعظم کے اوپر آتا تو اسے پارلیمنٹ سے فانوس میں لٹکایا جاتا اور نوازشریف پر ابھی تک کوئی کاروائی نہیں ہوئی بلکہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو صدر کے خلاف خط نہ لکھنے کے جرم میں سزا دے کر وزارت عظمیٰ سے ہٹا دیا گیا تھا، نوازشریف کے خلاف ابھی تک کوئی کاروائی نہیں ہو سکی ، عمران خان اپنے آپ کا دشمن ہے اس کو ابھی تک سیاست سمجھ میں نہیں آئی ۔

احمد محمود نے کہا کہ آج نواز حکومت میں کسانوں اور مزدوروں کی حالت دیکھنے کو ہے اور پورے ملک میں عوام پریشا ن ہے ، لوڈشیڈنگ کا جوں کا توں ہے ، حکومت کے مسائل بڑھ گئے ہیں ، پی پی واحد سیاسی جماعت ہے جن کی لیڈر شپ نے کارکنان سے بھی زیادہ قربانیاں دیں ہیں ۔ اس موقع پر پنجاب سائوتھ کی جنرل سیکرٹری نتاشا دولتانہ، شوکت بصری ساتھ تھے۔