اقتصادی رابطہ کمیٹی نے صنعتی صارفین کیلئے گیس کی قیمتوں میں کی منظوری دے دی

کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں 15 ضلعی صحت کے مراکز اور تین کالجوں کے لئے فرنیچر اور دیگر سامان کی خریداری پر ٹیکس کی چھوٹ کے حوالے سے ایرا کی سمری ، وزارت قومی تحفظ خوراک کی ایکسپورٹ کیلئے 30 دن توسیع کے لئے تجویز بھی منظور

جمعہ 25 نومبر 2016 21:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 نومبر2016ء) وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے صنعتی صارفین کے لئے گیس کی قیمتوں میں 200 فی ایم ایم بی ٹی یو کمی ہونے کی منظوری دے دی ۔ جمعہ کو وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی صدارت میں کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی ) کا اجلاس وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی صدارت میں ہوا ۔ ای سی سی نے صنعتوں کے لئے گیس کی قیمت 600 فی ایم ایم بی ٹی یو سے کم کرکے 400 فی ایم ایم بی ٹی یو کر دی ۔

فرٹیلائزر پالیسی 2001 کے تحت گیس کی فروخت کی قیمت فرٹیلائزر سیکٹر فیول کے سٹاک کے لئے لاگو نہیں ہو گی ۔ ای سی سی نے 2005 کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں 15 ضلعی صحت کے مراکز اور تین کالجوں کے لئے فرنیچر اور دیگر سامان کی خریداری پر ٹیکس کی چھوٹ کے حوالے سے ایرا کی جانب سے پیش کی گئی سمری کی منظوری دے دی ۔

(جاری ہے)

ای سی سی نے وزارت قومی تحفظ خوراک کی جانب سے ایکسپورٹ کے لئے 30 دن توسیع کے لئے تجویز کی منظوری دے دی ۔

توسیع سندھ اور پنجاب کے لئے مقدار کے توازن تک محدود ہو گی ۔ ای سی سی نے وزارت پانی و بجلی اور حکومت سندھ کے درمیان 2010 سے 2016 تک بلوں کے بقایا جات کے حوالے سے سمجھوتے کی منظوری دی ۔ حکومت سندھ 27.3 ارب کے بقایا جات چھ مساوی اقساط میں ادا کرے گی ۔ کمیٹی نے وزارت پانی و بجلی کو ہدایت کی چار ماہ کے اندر سمارٹ میٹرز لگائے جائیں سمارٹ میٹرز پر 50 فیصد اخراجات حکومت سندھ برداشت کرے گی تاکہ معاملہ مستقل بنیادوں پر حل کیا جا سکے ۔ …(م د +وخ)

متعلقہ عنوان :