آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا اوکاڑہ گیریژن میں ملتان اور بہاولپور کور کے افسران اور جوانوں سے خطاب

جمعہ 25 نومبر 2016 21:23

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2016ء) بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے اپنے الوادعی دوروں کے دوران جمعہ کو اوکاڑہ گیریژن میں ملتان اور بہاولپور کور کے افسران اور جوانوں سے خطاب کیا ۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے خطاب کے دوران سخت صحرائی ماحول میں بین الاقوامی سرحد پر مستعد انداز میں نگرانی کے فرائض سرانجام دینے پر افسروں اور جوانوں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوںاور ان کی لگن کی تعریف کی جو اعلی ترین تربیتی معیارات کا مظہر ہے اور قدرتی آفات اور سانحات میں عوام کی مدد کرنے کے جذبے سے سرشار ہیں ۔

جنرل راحیل شریف نے علاقے میں سول اور ملٹری فیملیز کے لئے خصوصی بچوں کے جدید سکول کا افتتاح کیا اور کچھ دیر بچوں اور عملے کے ساتھ گذارا ۔قبل ازیں اوکاڑہ پہنچنے پر ملتان کور کے کمانڈر اشفاق ندیم احمد اور بہالپور کور کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل جاوید اقبال نے خیر مقدم کیا ۔

متعلقہ عنوان :