پاکستانی طلباء وطالبات بہت باصلاحیت ،انہیں مناسب رہنمائی کی ضرورت ہے،ڈاکٹرسعید

جمعہ 25 نومبر 2016 21:23

ملتان۔25 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2016ء)بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان انسٹی ٹیوٹ آف فوڈ سائنس اینڈ نیوٹریشن میں’’راہ کامیابی کاراستہ‘‘ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیاگیا۔

(جاری ہے)

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف فوڈسائنس اینڈ نیوٹریشن پروفیسر ڈاکٹر سعید اختر نے کہاکہ ہمارے طلباء طالبات اعلی صلاحیتو ں کے مالک ہیں ․انہیں مناسب راہنمائی اور توجہ کی ضرورت ہی․ جس سے ہمارے طلباء ایک کامیاب انسان بن کر ملک و قوم کی خدمت کرسکتے ہیں ․انہو ںنے مزید کہاکہ ہمیں اپنے طلباء کو جدید دور کے تقاضوں سے روشناس کروانا ہے اور ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنا ہی․سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر کیریر ڈویلپمنٹ سنٹر انجینئر عامر ریاض نے کہاکہ ہر انسان کے اندر بہت سی مخفی صلاحیتیں موجود ہوتی ہیں ․اگر ان صلاحیتوں سے متعلق آگاہی مل جائے اور اس کو کچھ حوصلہ دیاجائے تو یہ صلاحیتیں خود بخود نکھر کر سامنے آجاتی ہیں ․ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن ملتان میاں محمد نعیم عاصم نے گفت گو کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں اپنے طلباء طالبات میں اعتماد پیدا کرنا ہے ․ان کی بہترین شخصیت سازی کرنی ہی․ تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ایک کامیاب انسان بن سکیں۔