عالمی ادارہ صحت کا شنگھائی میں سگریٹ نوشی میں پابندی کے اقدام کا خیر مقدم

جمعہ 25 نومبر 2016 21:00

شنگھائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 نومبر2016ء)عالمی ادارہ صحت نے شنگھائی میں سگریٹ نوشی میں پابندی کے اقدام کا خیر مقدم کیا ہے ۔ چینی میڈیا کے مطابق حال ہی میں سگریٹ نوشی پر پابندی کے حوالے سے نئے قواعد وضوابط تیار کئے گئے تھے ۔نئی گائیڈ لائنز کے مطابق عوامی مقامات ، سینما گھروں ، کھیل کے میدانوں ، ہسپتالوں اوردفاتر میں سگریٹ نوشی پر پابندی پر اطلاق آئندہ سال مارچ سے شروع کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

عالمی ادارہ صحت کے چین میں موجود نمائندہ نے بتایا کہ وہ اس اقدام پر انتہائی خوش ہیں جس کی مدد سے سگریٹ نوشی نہ کرنے والوں کی صحت کو لاحق خطرات سے بہتر طریقے سے محفوظ کیا جا سکے گا۔ آئندہ سال سگریٹ نوشی پر پابندی سے شنگھائی کی عوام ایسی فضا میں سانس لینے کے قابل ہوں گے جہاں سگریٹ کے دھویں کا نام بھی موجود نہیں ہوگا۔شنگھائی میں آبادبیس ملین لوگوں کی صحت کے لئے یہ ایک تاریخی اقدام ہے ۔