بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوںپر مظالم اور وہا ں انسانی حقو ق کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری رکھاہوا، بھارت ایل او سی پر کشیدگی بڑھا رہاہے ، عالمی برادری نوٹس لے،مشیر خارجہ کی سوئٹزر لینڈ کے وفد کو مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف و رزیوں ، ایل او سی اور ورکنگ بائونڈری پر بھارتی اشتعال انگیزی بارے بریفنگ

پاکستان اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان تجارتی تعلقات بڑھانے کی ضرورت ہے، سرتاج عزیز

جمعہ 25 نومبر 2016 20:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 نومبر2016ء) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے ایشیاء اور پیسفک کیلئے نائب وزیر کی سربراہی میں ملاقات کرنے والے سوئٹزر لینڈ کے وفد کو مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف و رزیوں ، ایل او سی اور ورکنگ بائونڈری پر بھارتی اشتعال انگیزی کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوںپر مظالم اور وہا ں انسانی حقو ق کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری رکھاہوا، بھارت ایل او سی پر کشیدگی بڑھا رہاہے ، عالمی برادری نوٹس لے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے سوئٹزر لینڈ کے وفد نے ایشیاء اور پیسفک کیلئے نائب وزیر کی سربراہی میں ملاقات کی جس میں سرتاج عزیز نے دونوں ممالک کے تعلقات کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ دونوں ممالک کے تجارتی تعلقات بڑھانے کی ضرورت ہے۔ سرتاج عزیز نے مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف و رزیوں سے متعلق وفد کو آگاہ کیا۔ ایل او سی اور ورکنگ بائونڈری پر بھارتی اشتعال انگیزی کا بھی بتایا۔ واضح رہے کہ پاکستان اور سوئٹزر لینڈ کے درمیان قریبی تعلقات ہیں۔ دونوں ممالک اہم ترقیاتی شراکت دار ہیں۔ …(رانا)