سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز کو آج گیس فراہمی بحال کردی جائیگی

جمعہ 25 نومبر 2016 20:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 نومبر2016ء) سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز کو آج( ہفتہ) کی صبح آٹھ بجے گیس فراہمی بحال کردی جائیگی ۔

(جاری ہے)

گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت صوبے بھر میں جمعہ کی صبح آٹھ بجے سے ہفتہ کی صبح آٹھ بجے تک چوبیس گھنٹے کیلئے تمام سی این جی اسٹیشنز کو گیس فراہمی معطل رکھنے کے احکامات جاری کئے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :