لاہور،پہلی سونیکس کچن ویئر نیشنل جونیئر ٹینس چیمپئن شپ کا چوتھا روز

مختلف ایج گروپس کے سیمی فائنل مقابلے کھیلے گئے

جمعہ 25 نومبر 2016 20:48

لاہور،پہلی سونیکس کچن ویئر نیشنل جونیئر ٹینس چیمپئن شپ کا چوتھا روز
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 نومبر2016ء) پنجاب لان ٹینس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام پہلی سونیکس کچن ویئر نیشنل جونیئر ٹینس چیمپئن شپ کے چوتھے روز مختلف ایج گروپس کے سیمی فائنل مقابلے کھیلے گئے۔ اس موقع پر پنجاب لان ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری رشید ملک اور تماشائیوں کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔آج بروز ہفتہ کو اختتامی تقریب سہ پہر تین بجے ہوگی جس کے مہمان خصوصی سی ای او سونیکس اخلاق احمد بٹ ہوں گے۔

گزشتہ روز انڈر 18 بوائز کے پہلے سیمی فائنل میں مزمل مرتضیٰ نے برکت اللہ کو 6-2, 6-1 سے ہرا دیا۔ دوسرے سیمی فائنل میں امن عتیق خان نے ثاقب عمر کو6-3, 6-1 سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ انڈر 18 سنگل گرلز مقابلوں کے پہلے سیمی فائنل میں نور ملک نے ماہین خان کو 6-0, 6-1 سے جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں شمزہ طاہر نے عشاء جواد کو 6-4, 6-0 سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

(جاری ہے)

بوائز انڈر 18 ڈبلز مقابلوں کے پہلے سیمی فائنل میں مزمل مرتضیٰ اور عبدالحیدر نے برکت اللہ اور اسد اللہ کو 6-2, 6-2 سے جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں امن عتیق خان اور صاحبزادہ محمد علی نے حافظ ارباب علی اور شاکر اللہ کو 6-3, 6-3 سے ہراکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ انڈر 14 کے پہلے سیمی فائنل میں محمد شعیب نے سبحان بن سالک کو 6-1, 6-0 سے ہرایا۔انڈر 12 کے پہلے سیمی فائنل میں سمیع زیب نے حسن علی کو 8-5 سے جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں حامد نے عذیر خان کو 7-5 سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ انڈر 10 کے پہلے سیمی فائنل میں حامد اسرار نے محمد حذیفہ خان کو 8-4 سے ہرایا۔ آج بروز ہفتہ تمام ایچ گروپس کے فائنل میچز کھیلے جائیں گے۔(قیوم زاہد)

متعلقہ عنوان :