ڈاکٹر میاں سعید احمدنے ڈی پی اومردان کے عہدے کا چارج سنبھال لیا

جمعہ 25 نومبر 2016 19:41

مردان۔25نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2016ء) مردان کے نئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر میاں سعید احمدنے بحیثیت اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ایس پی انوسٹی گیشن مردان شفیع اللہ گنڈاپور نے ڈی پی او آفس مردان میں ان کا استقبال کیا ، مردان پولیس کے چاق وچوبند دستے نے ڈی پی او مردان کو سلامی پیش کی۔

(جاری ہے)

بعد ازاں انہوں نے اپنے دفتر میں تمام دفتری عملہ، پولیس افسران و اہلکاروں کے ساتھ تعارفی ملاقات کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ضلع مردان میں عوام کے جان و مال کی تحفظ اور جرائم کی بیخ کنی کیلئے تما م تر وسائل بروئے کار لائی جائے گی، ایماندار اور محنتی پولیس افسران و اہلکار میرے ٹیم میں شامل رہنگے کسی قسم کی کوتاہی،کرپشن اور غفلت برداشت نہیں کی جائی گی محکمہ پولیس مردان کے درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر فوری حل کیا جائے گا، ضلع مردان کے غیور اور معززشہریوں کو بلا وجہ تنگ نہیں کیا جائے گا جرائم پیشہ افراد کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

اس کے علاوہ انہوں نے ڈی پی او آفس کے تمام برانچز کا مختصر دورہ کیا اور اطمینان ظاہر کیا کہ تمام عملہ محنت اور ایمانداری سے اپنے فرائض منصبی سرانجام دیں گے۔

متعلقہ عنوان :