خانیوال،بغیر لائسنس کاٹن فیکٹری چلانے پر فیکٹری مالک کے خلاف مقدمہ درج

جمعہ 25 نومبر 2016 19:36

خانیوال۔25 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2016ء)بغیر لائسنس کاٹن فیکٹری چلانے پر فیکٹری مالک کے خلاف مقدمہ درج ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت نے تھانہ صدرپولیس کو اندراج مقدمہ کے لئے درخواست میں موقف اپناتے ہوئے کہاکہ سمال انڈیسٹری اسٹیٹ عالمگیر کاٹن ملز کا مالک عالمگیر بغیر لائسنس اور حکومت کو بتائے بغیرکاٹن فیکٹری چلارہا ہے وہ ایسا کرکے پنجاب کاٹن رولز کی خلاف ورزی بھی کررہا تھا تھانہ صدرپولیس نے پنجاب کاٹن ایکٹ کے تحت کاٹن فیکٹری مالک کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے ۔