حکومت پنجاب خواتین کے تحفظ کیلئے اقدامات کر رہی ہے،اظفرضیاء

جمعہ 25 نومبر 2016 19:36

ڈی جی خان۔25 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2016ء) حکومت پنجاب خواتین کے تحفظ کیلئے اقدامات کر رہی ہے ․ خواتین پر کسی بھی قسم کا تشدد برداشت نہیں کیا جائے گا․ موثر قانون سازی کے ذریعے خواتین کے حقوق کا تحفظ ممکن بنا دیاگیاہے۔یہ بات کمشنر کی نمائندگی کرتے ہوئے ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن ڈیرہ غازیخان ڈویژن اظفر ضیاء نے خواتین پر تشدد کے انسداد کے عالمی دن کے موقع پر واک کی قیادت کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ای ڈی او سی ڈی فاروق احمد ، ڈی او سی ڈیرہ غازیخان اقبال مظہر ، منیجنگ ڈائریکٹر کیٹل منیجمنٹ کمپنی ڈاکٹر فقیر حسین ، سپرنٹنڈنٹ دارالامان زرینہ بی بی ، منیجر ویمن کرائسز سنٹر ثریا مجید رانا ، قاضی یقین محمد ، نذیر احمد ، مبشر احمد ، شفیق الرحمن ، جاوید جسکانی ، این جی اوز کے سید سجاد حسین نقوی ، امتیاز حسین نقوی ، حاجی محمد حسین ، ڈاکٹر جاوید اقبال ، ظفر شاہ سمیت مختلف محکموں کے افسران اور زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے مردوخواتین موجود تھے ․ ایڈیشنل کمشنر اظفر ضیاء نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر صوبہ بھر میں آگاہی واک کا انعقاد کیاگیا ہے تاکہ خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے شعور بیدار کیا جائے ․ ای ڈی او سی ڈی فاروق احمد ، منیجر ویمن کرائسز سنٹر ثریا مجید رانا اور سپرنٹنڈنٹ دارالامان زرینہ بی بی نے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ تشدد کی شکار خواتین کو تحفظ اور مفت قانونی معاونت کیلئے سوشل ویلفیئر اور ویمن کرائسز سنٹر کام کر رہاہے تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ گھر اور ملازمت کی جگہ پر خواتین کو ہراساں کرنے اور تشدد سے بچانے کیلئے کردارادا کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :