حکومت نے ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کیا،نشاط احمدخان ڈاھا

جمعہ 25 نومبر 2016 19:36

خانیوال۔25 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2016ء)ممبر صوبائی اسمبلی نشاط احمد خان ڈاہا نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کیا ملکی تاریخ میں پاکستان معاشی طورپر جتنا آج مستحکم ہے پہلے کبھی نہ تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان مسلم لیگ ن نے ہمشیہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو ترجیح دی ہے انہوں نے مزید کہاکہ جو لوگ میٹرو بس اور اورنج ٹرین پر سیاست کرنے سے گریز نہیں کررہے وہ یہ مت بھولیں کہ میٹرو ٹرین کا منصوبہ عوام کی فلاح کے لئے ہے اس منصوبے کی ترقی ہی پاکستان اور چین کے درمیان بہترین روابط کا پیش خیمہ ہوگی ۔

انہوںنے گزشتہ روز اپنی رہائش گاہ پر مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ عوام کی بے لوث خدمت مسلم لیگ ن کی حکومت کا اوڑھنا بچھونا ہے عوام نے بھی مسلم لیگ ن کے حق میں فیصلہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی مسلم لیگ ن اقتدار میں آتی ہے تو اس کے خلاف سازشوں کا بازار گرم کردیا جاتا ہے مگر اس کے باوجود مسلم لیگ ن کی حکومت نے وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں نہ صرف ڈٹ کر ان سازشوں کا مقابلہ کیا اور ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کیا۔