پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر علی مدد جتک کاکوئٹہ پہنچنے پر ائیر پورٹ پر شاندار استقبال کیا گیا

جمعہ 25 نومبر 2016 19:28

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے نومنتخب صدر حاجی علی مدد جتک جمعہ کو لاہور سے بذریعہ طیارہ کوئٹہ پہنچ گئے ائیر پورٹ پر پیپلز پارٹی بلوچستان کے سیکرٹری جنرل سیداقبال شاہ اور سیکرٹری اطلاعات سردارسربلند جوگیزئی ،شہزادہ کاکڑ،محی الدین رند،ثناء اللہ جتک سمیت پارٹی کے رہنماوں اور سینکڑوں کارکنوں نے انکا استقبال کیا اورانہیں جلوس کی شکل میں جتک ہاؤس غوث آ باد لایا گیا جہاں پیپلز پارٹی کے نومنتخب صدر حاجی علی مدد جتک نے پارٹی کے رہنماوں اور کارکنوں کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔

متعلقہ عنوان :