دبئی،فٹنس ایکسپو میں پاکستانی باڈی بلڈر نے گولڈ میڈل حاصل کرلیا

ستر کلو گرام کیٹگری میں سابق جو نیئر مسٹر اسلام آباد شیخ صدیق نے گولڈ میڈل جیتا

جمعہ 25 نومبر 2016 18:48

دبئی،فٹنس ایکسپو میں پاکستانی باڈی بلڈر نے گولڈ میڈل حاصل کرلیا
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 نومبر2016ء) دبئی میں ہونے والے فٹنس ایکسپو میں پاکستان کے باڈی بلڈر شیخ صدیق نیستر کلوگرام کلاس میں گولڈ میڈل جیت کر قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

دبئی میں جاری فٹنس ایکسپو میں دنیا بھر سے آئے ہوئے فٹنس اور باڈی بلڈننگ اتھلیٹ جمع ہیں اس ایونٹ میں ستر کلو گرام کی کلاس کے مقابلوں میں سابق جونئیر مسٹر اسلام آباد شیخ صدیق نے تمام مدمقابل شرکا کو پیچھے چھوڑا اور گولڈ میڈل جیت لیا ۔

شیخ صدیق جب اپنا میڈل وصول کرنے اسٹیج پر آئے تو پاکستانی پرچم لہرایا جس پر ہال نعروں اور تالیوں سے گونج اٹھا۔اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ صدیق کا کہنا تھا کہ اللہ تعالء کے کرم اور والدین کی دعاوں کی بدولت آج انکو یہ کامیابی حاصل ہوئی ہے کہ دنیا بھر سے آنے والے شرکا میں ممتاز رہے اور ملک کا نام بھی روشن کرنے کا شرف ملا۔

متعلقہ عنوان :