اسلام آباد انٹر کلب ہاکی چیمپئن شپ میں نشتر کلب،اسلام آباد ٹائیگرز، ریڈ ٹائیگرز اور الفیصل کلب نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی

جمعہ 25 نومبر 2016 18:22

اسلام آباد انٹر کلب ہاکی چیمپئن شپ میں نشتر کلب،اسلام آباد ٹائیگرز، ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2016ء) اسلام آباد ہاکی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اسلام آباد انٹر کلب ہاکی چیمپئن شپ میں نشتر کلب ،اسلام آباد ٹائیگرز، ریڈ ٹائیگرز اور الفیصل کلب نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

(جاری ہے)

نصیر بندہ سٹیڈیم میں کھیلے گئے چیمپئن شپ کے چوتھے کوارٹر فائنل میچ میں نشتر کلب نے ہدف کلب کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے ہرادیا۔ چیمپئن شپ کے آرگنائزر محمد اشرف نے بتایا کہ سیمی فائنل مقابلے آئندہ ہفتے کھیلے جائیں گے اور چیمپئن شپ میں اسلام آباد کی بہترین 16 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اور چیمپئن شپ ناک آئوٹ سسٹم پر کھیلی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :