ہیملٹن ٹیسٹ : پاکستان نے اپنا ایک دہائی سے زیادہ پرانا ریکارڈ توڑ ڈالا

جمعہ 25 نومبر 2016 17:43

ہیملٹن ٹیسٹ : پاکستان نے اپنا ایک دہائی سے زیادہ پرانا ریکارڈ توڑ ڈالا

ہیملٹن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 25نومبر۔2016ء ) نیو زی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان نے اپنا ایک دہائی سے زیادہ پرانا ریکارڈ توڑ ڈالا ۔

(جاری ہے)

ہیملٹن ٹیسٹ میں پاکستان نے لیگ سپنر یاسر شاہ کو ڈراپ کرکے فاسٹ باؤلر وہاب ریاض اور عمران خان جونیئر کو ٹیم میں شامل کیا جو گزشتہ سال میں پہلا موقع تھا جب گرین شرٹس کسی ٹیسٹ میں کسی سپیشلٹ سپنر کے بغیر گئے تھے۔ اس سے قبل گرین شرٹس نے 2001ء کے دورئہ انگلینڈ میں لارڈز ٹیسٹ کے لیے اپنا سپیشلسٹ سپنر ڈراپ کیا تھا ۔