فاف ڈو پلیسی کی جانب سے سزا تسلیم نہ کرنا افسوس ناک ہے، آئی سی سی

جمعہ 25 نومبر 2016 17:02

ایڈیلیڈ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2016ء) جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے کپتان فاف ڈو پلیسی نے بال ٹیمپرنگ کے معاملے پر آئی سی سی کی سزا ماننے سے انکار کردیا ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے بال ٹیمپرنگ کا الزام ثابت ہونے پر جنوبی افریقہ کے کپتان فاف ڈوپلیسی پر میچ فیس کا 100 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا تھا تاہم انہوں نے آئی سی سی کی طرف سے جرمانے کی سزا کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے۔

(جاری ہے)

آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق فاف ڈو پلیسی کی جانب سے سزا کو تسلیم نہ کرنا افسوس ناک ہے۔ واضح رہے کہ فاف ڈو پلیسی آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میچ کے دوران چیونگم سے بال خراب کرتے ہوئے پکڑے گئے تھے، فاف ڈو پلیسی 3 سال کے دوران دوسری مرتبہ بال ٹیمپرنگ کے الزام میں سزا پاچکے ہیں، اس سے قبل 2013 میں پاکستان کے خلاف میچ میں گیند کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے پر انہیں میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ ادا کرنا پڑا تھا۔