جی ایچ ایس ایس ارمڑ پایان نے ڈسٹرکٹ پشاور والی بال ایونٹ جیت لیا

جمعہ 25 نومبر 2016 16:33

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2016ء) گورنمنٹ ہائر سکنڈری سکول ارمڑ پایان نے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول نحقی کو تین صفر سے شکست دیکر ڈسٹرکٹ پشاور انٹر سکولز سپورٹس فیسٹیول کا والی بال ایونٹ جیت لیا سکول پرنسپل ارشاد احمد قریشی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے والی بال ایونٹ میں پشاور ڈسٹرکٹ کے سرکاری سکولوں کی ٹیموں نے حصہ لیا، فاتح ٹیم صوبائی ٹائٹل کیلئے ہائر سیکنڈری سکول کوہاٹ کیخلاف کھیلے گی۔

(جاری ہے)

فائنل میں ارمڑ پایان سکول نے 22-25 ، 21-25 اور 23-25 سے کامیابی حاصل کی۔ ارشاد احمد قریشی نے ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ صوبائی ٹائٹل کیلئے بھی ٹیم اچھی کارکردگی پیش کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ طلباء کو تعلیم کیساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں کے مواقع کی فراہمی کے لئے جامع پروگرام پر عملدرآمد کیا جارہا ہے، سکول کی کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔

متعلقہ عنوان :