ریٹائرڈ منٹ کے بعد آرمی چیف سیاسی جماعت بنائیں تاجر برادری ان کا ساتھ دیگی ،تاجرالائنس

موجودہ حکمرانوں کوبجلی ،گیس اور ٹیکسوں میں اضافہ کرنے کے سوا کچھ نہیں آتا،پاکستان کو نیک نیت اور ایماندار قیادت کی ضرورت ہے ،ایاز میمن موتی والا

جمعہ 25 نومبر 2016 16:13

ریٹائرڈ منٹ کے بعد آرمی چیف سیاسی جماعت بنائیں تاجر برادری ان کا ساتھ ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 نومبر2016ء) کراچی تاجر الائنس کے چیئرمین ایاز میمن موتی والا نے کہا ہے کہ ریٹائرڈ منٹ کے بعد جنرل راحیل شریف سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کریں تاجر برادری ان کا ساتھ دیگی ،عسکری میدان میں انہوں نے اپنا لوہا منوالیا اب ملک کی سیاسی صورتحال بدلنے کے لیے سیاست میں بھی قدم رکھ دیں انہوں نے امن وامان کے قیام کے لیے جو کچھ اس ملک کے لیے کیا وہ اس قوم پر کسی احسان سے کم نہیں ہے اور ویسے بھی اس ملک کو ایک نیک نیت اور پرخلوص لوگوں پر مشتمل قیادت کی اشد ضرورت ہے ،ان خیالا ت کااظہار انہوں نے تاجر الائنس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ موجودہ حکمرانوں کوبجلی ،گیس اور ٹیکسوں میں اضافہ کرنے کے سوا کچھ نہیں آتا،اس ملک کی عوام چوری ،ڈاکے اور بھتہ خوری سے اس قدر تنگ آچکے ہیں کہ ان کی نظریں محب وطن قیادت کی تلاش میں ہیں اگرجنرل راحیل شریف صاحب نے عوام کی فلاح وبہبود کے لیے سیاسی پارٹی بنانے کا اعلان کیا تو تاجر برادری کے تمام دھڑے ایک ہوکر ان کا ساتھ دے سکتے ہیں ،انہوں نے کہاکہ موجودہ حکمرانوں میں عوام کا کوئی بھی خیر خواہ نہیں ہے سب ہی عوام کے مسائل سے چشم پوشی اختیار کرنے والے سیاستدان ہیں ،جبکہ جو مشورہ ہم جنرل راحیل شریف صاحب کو دے رہے ہیں وہ ملک کے طویل المعیاد مفادات کے لیے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے جس میں وہ اس ملک کے صاف ستھرے اور ایماندار سیاستدانوں کو اپنے ساتھ شامل کرسکتے ہیں جو موجودہ سیاسی روایات سے ہٹ کر عوام کی بہتر انداز میں خدمت کرسکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ یہ ایک اچھا اقدام ہے کہ آرمی چیف ریٹائر منٹ کے بعد شہدا فائونڈیشن کا قیام چاہتے ہیں جس میں وہ شہدا کے لواحقین کے لیے اپنی زندگی کو وقف کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں مگر اس کے ساتھ ان کی پورے ملک کی عوام کو بھی اتنی ہی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :