چار قومی ہاکی : ہندوستان نے ملائیشیا کو 4-2سے شکست دی

جمعہ 25 نومبر 2016 16:10

چار قومی ہاکی : ہندوستان نے ملائیشیا کو 4-2سے شکست دی

ملبورن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 نومبر2016ء) نکن تمیا کے دو شاندار گول سے انڈیا نے چار ملکوں کے انویٹیشن ٹورنامنٹ میں راؤنڈ روبن میچ میں ملائیشیا کو 4-2 سے شکست دے کر اپنی پہلی جیت درج کی۔میچ میں ہندوستان کیلئے نکن نے 24 ویں اور 55 ویں منٹ میں گول داغے جبکہ روپندر پال سنگھ نے 40 ویں اور ا?کاش دیپ سنگھ نے 56 ویں منٹ میں گول کرکے دلچسپ انداز میں ٹیم کو جیت دلائی۔

ہندوستانی ٹیم نے میچ کے آخری مرحلے میں کافی جارحیت کے ساتھ کھیل پیش کیا اور دو گول داغے اور ٹورنمنٹ میں اپنے پہلے پوائنٹس جیتے۔ شروع شروع میں ہندوستان کا دبدبہ بھاری تھا لیکن اس کے باوجود ملائیشیا کے مضبوط ڈیفنس نے اسے گول کرنے نہیں دیا۔ پہلے وقفے تک دونوں ٹیمیں گول نہ کر سکیں۔ لیکن دوسرے کوارٹر میں ہندوستان نے مڈفیلڈ میں اچھا کھیل دکھایا اور 24 ویں منٹ میں اسے پہلی کامیابی ملی جب سردار سنگھ نے ملائیشیا کی ٹیم کی غلطی کا فائدہ اٹھا کر گیند کو ستبیر سنگھ کو پاس کیا اور نکن نے گول داغ دیا۔

(جاری ہے)

نکن نے ملائیشیائی ڈیفنڈرز کو چکمہ دیتے ہوئے باکس کے نچلے کارنر میں گیند پہنچائی اور ہندوستان نے 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔ ہاف ٹائم تک ہندوستان اسی اسکور پر رہا۔ تیسرے کوارٹر کے نو منٹ بعد ملائیشیا کے لئے فیصل ساری نے پنالٹی کارنر پر گول کر اسکور 1-1 کر دیا۔تاہم تھوڑی دیر بعد ہی ہندوستان نے اپنا پہلا پنالٹی کارنر جیتا اور اس پر روپندر نے گول کیا اور دو۔

ایک سے برتری حاصل کر لی۔ فائنل کوارٹر کے ابتدائی منٹوں میں ملائیشیا نے کئی پنالٹی کارنر حاصل کئے۔شہرل صبا نے پنالٹی کارنر پر گول کیا اور پھر دونوں ٹیمیں 2-2سے برابری پر آگئیں۔تاہم ہندوستانی ٹیم نے پھر زیادہ جارحیت دکھائی اور گیند پر کنٹرول بنایا اور 55 ویں منٹ میں نکن نے اپنا دوسرا گول کر پھر سے ہندوستان کو 3-1 سے آگے کر دیا۔

متعلقہ عنوان :