چیپل ہیڈ لی سیریز :14رکنی کیوی اسکواڈ کا اعلان،کین ولیمسن ٹیم کی قیادت کریں گے

جمعہ 25 نومبر 2016 16:09

چیپل ہیڈ لی سیریز :14رکنی کیوی اسکواڈ کا اعلان،کین ولیمسن ٹیم کی قیادت ..

آکلینڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 نومبر2016ء)نیوزی لینڈ نے چیپل ہیڈ لی سیریز کے لیی14رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔3 ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کا ا آغاز4دسمبر سے ہوگا، کین ولیم سن ٹیم کی قیادت کریں گے۔

(جاری ہے)

فاسٹ بولر لاکی فرگوسن پہلی مرتبہ اسکواڈ کا حصہ بنے ہیں، راس ٹیلر ، ایڈم ملنے ، جارج والکر اور کورے اینڈرسن کو فٹنس مسائل کی وجہ سے زیر غور نہیں لایا گیا۔اسکواڈ میں کین ولیم سن(کپتان)، ٹوڈ ایسٹل، ٹرینٹ بولٹ، لاکی فرگوسن، مارٹن گپٹل، کولن ڈی گرینڈسن، میٹ ہنری، ٹوم لیتھم، کولن منرو، جمی نیشام، ہنری نکولز،مچل سینٹنر، ٹم سائوتھی اوربی جے والٹنگ شامل ہیں۔نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم چیپل ہیڈلی ٹرافی کے اعزاز کا دفاع کرے گی۔۔