این اے 110 ،ْپی ٹی آئی کا سپریم کورٹ میں نظر ثانی کی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ

جمعہ 25 نومبر 2016 15:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2016ء) تحریک انصاف کے عثمان ڈار نے این اے 110 پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی کی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔نظر ثانی کی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے سینئر قانون دان بابر اعوان اور عثمان ڈار کی ملاقات میں ہوا۔

(جاری ہے)

ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ عثمان ڈار کے مقدمہ میں دھاندلی ثابت شدہ ہے۔

ملاقات میں خواجہ آصف کی نااہلی سے متعلق مختلف قانونی پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں خواجہ آصف کو نااہل کرانے کیلئے مختلف دیگر قانونی آپشنز پر بھی غور کیا گیا۔ تحریک انصاف کے مطابق آئندہ ہفتے میں خواجہ آصف کی نااہلی کے لئے مقدمہ دائر کیا جائیگا اس حوالے سے این اے 110 پر سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلہ کا بھی انتظار ہے۔

متعلقہ عنوان :