حیدرآباد ،ْ لطیف آباد نمبر3 اور آفندی ٹاون میں پولیس کے رات گئے چھاپے کی کارروائی عمل میں لائی گئی

جمعہ 25 نومبر 2016 15:40

حیدر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2016ء) حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد نمبر3 اور آفندی ٹاون میں پولیس کے رات گئے چھاپے کی کارروائی عمل میں لائی گئی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق چھاپوں میں2 افراد کو زیر حراست میں لے لیا گیا ہے۔زیرحراست افراد کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے ،ْکنوینر ایم کیو ایم لندن ندیم نصرت نے حیدرآباد میں کارکنوں کو حراست میں لیے جانے پر اظہار مذمت کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کارروائیوں کا مقصد خوف پھیلانا ہے۔

متعلقہ عنوان :