Live Updates

قانون سازی کرنے والے پارلیمنٹرنیز، پارلیمانی لیڈرز کی حاضری انتہائی مایوس کن رہی

تین سال میںوزیراعظم نواز شریف صرف 55اور عمران خان 16 باراجلاسوں میں آئے

جمعہ 25 نومبر 2016 15:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2016ء) قانون سازی کرنے والے پارلیمنٹرنیز، پارلیمانی لیڈرز کی حاضری انتہائی مایوس کن رہی ،ْتین سال میںوزیراعظم نواز شریف صرف 55اور عمران خان 16 باراجلاسوں میں آئے۔فافن کے جاری کردہ حاضری ریکارڈ کے مطابق موجودہ پارلیمنٹ کے پہلے پارلیمانی سال میں عمران خان بارہ مرتبہ حاضر ہوئے،دوسرے سال صرف ایک بار ،ْ تیسرے سال میں صرف 3 مرتبہ شریک ہوئے۔

وزیراعظم نواز شریف پہلے پارلیمانی سال کے 99 اجلاسوں میں سے صرف 7 میں شریک ہوئے ،ْ دوسرے سال یعنی دھرنے کے سیزن میں وزیراعظم 39 مرتبہ ایوان میں تشریف لائے تاہم رواں پارلیمانی سال میں یہ اسکور صرف 9 پر رہ گیا۔قومی اسمبلی میں حاضری میچ کے چمپئن پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی ٹھہرے جنہوں نے پارلیمنٹ کے 224 اجلاسوں میں شرکت کی ،ْ دوسری پوزیشن اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے اپنے نام کی اوروہ پارلیمنٹ میں 214 مرتبہ آئے۔

(جاری ہے)

تیسری پوزیشن پرآفتاب شیرپائو 195 حاضریوں کے ساتھ رہے ،ْ شیخ رشید 185 حاضریوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔پارلیمنٹ میں اعجازالحق 179 مرتبہ جبکہ اے این پی کیغلام احمد بلور 138 اور مسلم لیگ فنکشنل کے پیر صدرالدین راشدی 77 مرتبہ ایوان کی کارروائی کا حصہ بنے ،ْجے یوآئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے 3 برسوں میں صرف 59 بار ہی ایوان کو اپنا دیدار کرایا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات