بھارت اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ کل ہفتہ سے موہالی میں شروع ہوگا

میزبان ٹیم بھارت کو پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے ،ْرپورٹ

جمعہ 25 نومبر 2016 15:36

موہالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2016ء) بھارت اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ کل ہفتہ سے 30 نومبر تک موہالی میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

میزبان ٹیم بھارت کو پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا تیسرا میچ 26 سے 30 نومبر تک چندی گڑھ میں کھیلا جائیگا، چوتھا میچ 8 سے 12 دسمبر تک ممبئی میں کھیلا جائیگا جبکہ پانچواں اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ 16 سے 20 دسمبر تک چنائی میں کھیلا جائیگا۔

ٹیسٹ سیریز کے بعد تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 15 جنوری 2017ء کو پونے میں کھیلا جائیگا، دوسرا میچ 19 جنوری 2017ء کو کٹک میں کھیلا جائیگا جبکہ تیسرا اور آخری میچ 22 جنوری 2017ء کو کولکتہ میں کھیلا جائیگا۔ تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 26 جنوری 2017ئ کو کانپور میں کھیلا جائیگا، دوسرا میچ 29 جنوری 2017ئ کو ناگپور میں کھیلا جائیگا جبکہ تیسرا اور آخری میچ یکم فروری 2017ئ کو بنگلور میں کھیلا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :