دوسری بلائنڈ پریمیئرکرکٹ لیگ کا فائنل کل کھیلا جائے گا،

جمعہ 25 نومبر 2016 15:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2016ء)بلائنڈ کرکٹ کلب بہاولپور کے زیراہتمام دوسری بلائنڈ پریمیئر کرکٹ لیگ کا فائنل میچ کل ہفتہ کو کھیلا جائے گا،، ایونٹ میں ملک بھر سی4 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیںجن میں بہاولپور فالکنز، پشاور پینتھرز، کشمیر ایگلز اور اسلام آباد لائنز شامل ہیں