ْچیف آف دی ائیر سٹاف نیشنل کبڈی چمپئن شپ میں شرکت کے لئے ٹیمیں پرسوں اسلام آباد پہنچیں گی

جمعہ 25 نومبر 2016 15:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2016ء) پاکستان کبڈی فیڈریشن کے زیراہتمام چیف آف دی ائیر سٹاف نیشنل کبڈی چمپئن شپ 2016(سرکل اسٹائل) جو 28 نومبر سے جناح سٹیڈیم ،اسلام آباد میں شروع ہوگی میں شرکت کے لئے ٹیمی اتوار کو اسلام آباد پہنچیں گی، پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل رانا محمد سرورنے بتایاکہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں اور ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 12ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں پاکستان ائیر فورس، پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا، پولیس، ہائیر ایجوکیشن کمیشن، ریلویزے، سوئی گیس، پنجاب، بلوچستان، سندھ، خیبر پخونخواہ اور آزاد کشمیر شامل ہیں اور ان ٹیموں کو چار گروپوں میں تقسیم کیا جائے گا، چیمپئن شپ میںگروپس میں سنگل لیگ کی بنیاد پر میچز کھیلے جائیں گے اور ہر گروپ میں سے ٹا پ دو، دوٹیمیں کواٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کریں گی، اور منیجرز میٹنگ 27 نومبر کو ہوگی، چمپئن شپ میں 8 لاکھ روپے کی انعامی رقم رکھی گئی ہے ، چیمپئن شپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کے لئے 4لاکھ روپے کی انعامی رقم رکھی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

دوسری پوزیشن پر آنے والے والی ٹیم کو 2لاکھ روپے جبکہ تیسری اور چوتھی پوزیشن کی ٹیموں کو 75ہزار ، 75ہزار روپے کی انعامی رقم دی جائے گی اس کے علاوہ چیمپین شپ کے بہترین دو کھلاڑیوں کو 25 ،25ہزار روپے کی انعامی رقم دی جائے گی

متعلقہ عنوان :