پاک ،ْنیوزی لینڈ دوسرا ٹیسٹ ،ْ پہلے دن کا کھیل بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا

نیوزی لینڈ کا مجموعی اسکور 77 پر پہنچا توپھر بارش شروع ہوگئی ،ْ میچ کو روکنا پڑا

جمعہ 25 نومبر 2016 15:36

ہملٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2016ء) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن کا کھیل ہملٹن میں مسلسل بارش کے باعث منسوخ کردیا گیاہملٹن کے سیڈن پارک میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی کپتان اظہر علی نے میزبان ٹیم کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیانیوزی لینڈ کو پہلا نقصان محض 5 کے مجموعی اسکور پر ہوا، جب ٹام لیتھم بغیر کوئی رن بنائے محمد عامر کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے کپتان کین ولیمسن کریز پر آئے تو وہ بھی اوپنر جیت راوًل کا زیادہ دیر تک ساتھ نہ دے سکے اور سہیل خان کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوئے۔

دوسری وکٹ گرنے کے بعد روس ٹیلر بیٹنگ کیلئے آئے اور جیت راول کا ساتھ دیتے ہوئے ٹیم کے اسکور کو آگے بڑھایاتاہم جیسے ہی نیوزی لینڈ کا مجموعی اسکور 77 پر پہنچا ایک بار پھر بارش شروع ہوگئی جس کے باعث میچ کو روکنا پڑا واضح رہے کہ بارش کے باعث میچ کا آغاز بھی تاخیر سے ہوا تھاتاہم امپائرز نے چائے کے وقفے کے بعد پہلے دن کا کھیل ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

صرف 21 اوورز کا کھیل ممکن ہوا جس میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کی 2 وکٹیں حاصل کیں تاہم میزبان ٹیم نے 77 رنز بنالیے۔دوسرے روز کھیل کا آغاز مقررہ وقت سے آدھے گھنٹے پہلے ہوگاپاکستان کی جانب سے دوسرے ٹیسٹ میچ میں محمد رضوان کو ڈیبیو کرایا گیا دوسری جانب کیوی فاسٹ باؤلر ٹرینٹ بولٹ انجری کے باعث دوسرے ٹیسٹ کا حصہ نہیں ۔یاد رہے کہ کرائسٹ چرچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کا کھیل بھی موسلا دھار بارش کے باعث نہیں ہوپایا تھا جس میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 8 وکٹ سے شکست دی تھی۔

متعلقہ عنوان :