جنوبی افریقی کپتان ڈوپلیسی کی سازشی اننگزڈیکلیریشن بے نقاب ہوگئی

جمعہ 25 نومبر 2016 14:51

جنوبی افریقی کپتان  ڈوپلیسی کی سازشی اننگزڈیکلیریشن بے نقاب ہوگئی

ایڈلیڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 نومبر2016ء)جنوبی افریقہ کے کپتان فاف ڈوپلیسی نے سنچری کرکے وکٹ پر ناقابل شکست ہونے کے باوجود259/9کے مجموعی اسکور پرایڈیلیڈٹیسٹ کے پہلے ہی روز اننگز ڈیکلیئرڈکردی جس پر کرکٹ حلقوں کی جانب سے حیرت کا اظہارکیاگیا۔

(جاری ہے)

ایک رپورٹ میں انکشاف کیاگیاہے کہ 118رنزپر ناٹ آئوٹ فاف ڈوپلیسی نے دوران ِ بیٹنگ ہی جب حریف ٹیم کے کھلاڑیوں کی آپس میں بات چیت سے سن لیا کہ کندھے کی تکلیف کی وجہ سے باہرجانے والے ڈیوڈوارنرمزید6 منٹ فیلڈنگ کرنے کے بعد ہی بیٹنگ کیلئے آسکتے ہیں۔

یہ الفاظ سننے کے بعد فاف ڈوپلیسی نے فوری طورپراپنی ٹیم کی پہلی اننگز ڈیکلیئرڈکرکے ڈیوڈوارنرکو اوپنرآنے سے روک دیا جن کی جگہ عثمان خواجہ کو اوپننگ کرنا پڑی۔ آسٹریلیامیں فاف ڈوپلیسی کی اس حرکت پر ناگواری کا اظہارکیاگیا ہے جنہوں نے سازشی ڈیکلریشنکرکے آسٹریلیاکے اوپنرز تبدیل کرائے۔