فاف ڈو پلیسی نے آئی سی سی کی سزا تسلیم کرنے سے انکارکردیا

با ل ٹیمپرنگ کا الزام ثابت ہونے پر جنوبی افریقی کپتان پر میچ فیس کا 100 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا تھا

جمعہ 25 نومبر 2016 14:51

فاف ڈو پلیسی نے آئی سی سی کی سزا تسلیم کرنے سے انکارکردیا

ایڈیلیڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 نومبر2016ء) جنوبی افریقی کپتان فاف ڈو پلیسی نے بال ٹیمپرنگ کے معاملے پر آئی سی سی کی سزا تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے بال ٹیمپرنگ کا الزام ثابت ہونے پر جنوبی افریقا کے کپتان فاف ڈوپلیسی پر میچ فیس کا 100 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا تھا تاہم انہوں نے آئی سی سی کی 100 فیصد جرمانے کی سزا کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے۔

(جاری ہے)

آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فاف ڈو پلیسی کی جانب سے سزا کو تسلیم نہ کرنا انتہائی افسوس ناک ہے۔ واضح رہے کہ فاف ڈو پلیسی آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میچ کے دوران چیونگم سے بال خراب کرتے پکڑے گئے تھے، فاف ڈوپلیسی 3 سال کے دوران دوسری مرتبہ بال ٹیمپرنگ کے الزام میں سزا پاچکے ہیں، اس سے قبل 2013 میں پاکستان کے خلاف میچ میں گیند کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے پر انہیں میچ فیس کا 50فیصد جرمانہ ادا کرنا پڑا تھا۔

متعلقہ عنوان :