عمر اکمل کے ٹھمکوں نے پوری بس میں دھوم مچا دی

بلے باز نے کپتان ڈیرن سیمی کی فرمائش پر ڈانس کیا ، ویسٹ انڈین کرکٹر کیرسک ولیمز کو بھی اپنے ساتھ نچایا

جمعہ 25 نومبر 2016 14:51

ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 نومبر2016ء) قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل ایک مرتبہ پھر خبروں میں آ گئے اور سوشل میڈیا پر ان کے ڈانس کی ویڈیو نے دھوم مچادی ہے۔میدان میں کارکردگی بھلے اچھی نہ ہو لیکن ڈانس میں عمر اکمل کا جوش قابل دید ہے، کبھی شادی پرٹھمکے، تھیٹر میں ہنگامہ آرائی تو کبھی متنازع تصویریں، ان سب چیزوں سے تو ایسا لگتا ہے کہ عمر اکمل بلے بازی کو چھوڑ کر باقی سب کچھ جانتے ہیں۔

(جاری ہے)

گینگنم کے بعد اب بس ڈانس بھی منظر عام پر آگیا ، ڈیرن سیمی کی فرمائش پر عمر اکمل کے کمال ٹھمکے ، بلے باز نے پوری بس میں ہلچل مچا دی ۔ بنگلہ دیش لیگ کی ٹیم راجشاہی کنگز کا ہلہ گلا ، کپتان ڈیرن سیمی کی فرمائش پر عمر اکمل بلے باز سے ڈانسربن گئے اور بس ڈانس متعارف کروا دیا ۔ عمر اکمل کے کریز سے باہر نکل نکل کر زوردار ٹھمکے ، ان کے تھرکتے جسم نے پوری بس میں ہلچل مچا دی ۔ بلے باز ایسا ناچے کہ ساتھی کھلاڑی داد دئیے بغیر نہ رہ سکے ۔ ویسٹ انڈین کرکٹر کیرسک ولیمز کو بھی پنجابی ڈانس خوب بھایا یعنی عمر اکمل نے ولیمز کو بھی اپنے ساتھ ساتھ نچایا ۔

متعلقہ عنوان :