ہملٹن ٹیسٹ ، پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کا فیصلہ کیا

پاکستان کی جانب سے محمد رضوان کا ٹیسٹ ڈیبیو ،کیویز ٹیم میں انجرڈ ٹرینٹ بولٹ کی جگہ میٹ ہینری کو شامل کیا گیا

جمعہ 25 نومبر 2016 14:51

ہملٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 نومبر2016ء) نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگکا فیصلہ کیا،پاکستانی سکواڈٖمیں ایک تبدیلی کی گئی اور محمد رضوان نے اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کیا،کیویز ٹیم میں انجرڈ ٹرینٹ بولٹ کی جگہ میٹ ہینری کو شامل کیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہر ہیملٹن کے سڈن پارک میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کے کپتان اظہر علی نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

مصباح الحق اپنے سسر کے انتقال کے باعث وطن واپس چلے گئے ہیں ان کی غیر موجودگی میں اظہر علی کپتانی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ اس میچ میں محمد رضوان کو ٹیسٹ کپ دی گئی ہے۔ پاکستان کی ٹیم سمیع اسلم، اظہر علی، بابر اعظم، یونس خان، محمد رضوان، اسد شفیق، سرفراز احمد، وہاب ریاض، محمد عامر، سہیل خان اور عمران خان پر مشتمل ہے۔

متعلقہ عنوان :