حیدر آباد کے اوپنر تنمے اگروال کرکٹ بال کا نیا شکار ہوگئے

جمعہ 25 نومبر 2016 14:05

حیدر آباد کے اوپنر تنمے اگروال کرکٹ بال کا نیا شکار ہوگئے

رانچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 25نومبر۔2016ء ) حیدر آباد کے اوپنر تنمے اگروال کرکٹ گیند کا نیا شکار ہوگئے ۔ 21سالہ تنمے اگر وال رانجی ٹرافی میں چھتیس گڑھ کیخلاف میچ کے دوران فارورڈ شاٹ لیگ پوزیشن پر فیلڈنگ کرتے ہوئے زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

یہ واقعہ لنچ سے قبل اس وقت پیش آیا جب منوج سنگھ نے لیفٹ آرم سپنر مہدی حسن کی گیند پر پل شاٹ کھیلا جو کیچ کرنے کی کوشش کرنیوالے تنمے اگروال کے ہیلمٹ پر لگا اور وہ زخمی ہوگئے جس کے بعد انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :