ہیملٹن ٹیسٹ میں کیویز کو بڑے نقصان کا سامنا کرنا پڑا

میچ سے قبل فاسٹ بائولر ٹرینٹ بولٹ گھٹنے کی انجری کا شکار ہوکر میچ سے باہر ہوگئے

جمعہ 25 نومبر 2016 13:24

ہیملٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 نومبر2016ء) دوسرے ٹیسٹ سے قبل نیوزی لینڈ نے اپنا اہم مہرہ گنوا دیا، فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ گھٹنے کی انجری کے باعث پاکستان کے خلاف میچ سے باہر ہوگئے، ان کی جگہ میٹ ہینری کے کھیلنے کا امکان تھا جو ٹم ساؤتھی کے ساتھ نئی گیند سے بولنگ کریں گے۔کیوی کوچ مائیک ہیسن نے بتایا کہ کرائسٹ چرچ ٹیسٹ کے دوران بولٹ گھٹنے کی تکلیف میں مبتلا ہوئے تھے، ٹریننگ سیشن کے دوران درد میں اضافہ ہوگیا جس کی وجہ سے انھیں دوسرے ٹیسٹ کیلئے میدان میں نہ اتارنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ پہلے ٹیسٹ میں بولٹ نے پانچ کھلاڑیوں کو پویلین بھیج کر نیوزی لینڈ کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ دوسری جانب سینئر بیٹسمین روس ٹیلر متاثرہ آنکھ باوجود ہیملٹن ٹیسٹ میںپاکستانی اٹیک کا سامنا کرنے کیلیے پٴْراعتماد ہیں۔انھوں نے کہا کہ ڈاکٹرکے ساتھ ملاقات سے قبل بھی میرے ذہن میں کہیں بھی نہیں تھا کہ میں یہ ٹیسٹ نہیں کھیل پاؤں گا، میچ کے بعد مجھے سرجری کرانا ہے اور پھر مکمل صحتیابی کیلیے 4 سی6 ہفتے درکار ہوں گے، مجھے امید ہے کہ اس کے بعد ویسی ہی بیٹنگ دوبارہ کرپاؤں گا۔

متعلقہ عنوان :