اولمپک سولیڈ یٹری ٹیبل ٹینس کوچنگ کورس کی اختتامی تقریب کل ہوگی

جمعہ 25 نومبر 2016 13:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 نومبر2016ء) اولمپک سولیڈ یٹری ٹیبل ٹینس کوچنگ کورس کی اختتامی تقریب کل ہفتہ کو دن گیارہ بجے پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں ہوگی،جس کے مہمان خصوصی پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل خالدمحمود ہونگے،جو کہ شرکاء میں اسناد بھی تقسیم کریں گے پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے چیئرمین شاہدبلوچ نے بتایا کہ اختتامی تقریب کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، انٹرنیشنل کوچ محمد اتم امین کوچز کو تربیت دے رہے ہیں اور کوچنگ کورس میں ملک بھر سے 30 مرد اور خواتین کوچز شرکت کر رہے ہیں جن میں اعظم جارج، محمد وکیل، آصف ممتاز، شمس، وجاہت علی، شہزاد اسلام، شہاب، علی، بابر علی، حسین ویرانی، دائود کمال، اسماعیل شاہ، حق نواز، سلیم عباس، ندیم ساجد، اسرار بٹ، طارق منٹو، ندیم منصور، ابصار عالم، خالد محمود، حسن امام، یاسمین اختر، تسنیم اقبال، شمع حسین، سمینہ شمیم، آمنہ بی بی، سعادیہ بلوچ، صوبیہ، صنم اور فرحال شامل ہیں، ان کوچز کو اردن کے انٹرنیشنل کوچ محمد اتم امین انٹرنیشنل باڈی کے مطابق نئے قوانین اور جدید ٹیکنیک کے بارے میں تین گھنٹے تک پریکٹیکل تربیت بھی دے رہے ہیں،

متعلقہ عنوان :