عمر اکمل کے ٹھمکوں نے پوری بس میں دھوم مچا دی

بلے باز نے کپتان ڈیرن سیمی کی فرمائش پر ڈانس کیا ، ویسٹ انڈین کرکٹر کیرسک ولیمز کو بھی اپنے ساتھ نچایا

جمعہ 25 نومبر 2016 13:20

ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 نومبر2016ء) گینگنم کے بعد اب بس ڈانس بھی منظر عام پر آگیا ، ڈیرن سیمی کی فرمائش پر عمر اکمل کے کمال ٹھمکے ، بلے باز نے پوری بس میں ہلچل مچا دی۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیش لیگ کی ٹیم راجشاہی کنگز کا ہلہ گلا ، کپتان ڈیرن سیمی کی فرمائش پر عمر اکمل بلے باز سے ڈانسربن گئے اور بس ڈانس متعارف کروا دیا۔ عمر اکمل کے کریز سے باہر نکل نکل کر زوردار ٹھمکے ، ان کے تھرکتے جسم نے پوری بس میں ہلچل مچا دی۔ بلے باز ایسا ناچے کہ ساتھی کھلاڑی داد دئیے بغیر نہ رہ سکے۔ ویسٹ انڈین کرکٹر کیرسک ولیمز کو بھی پنجابی ڈانس خوب بھایا یعنی عمر اکمل نے ولیمز کو بھی اپنے ساتھ ساتھ نچایا۔ ۔

متعلقہ عنوان :