انشاء اللہ کامیاب ہو کر ملازمین کے تمام مسائل کو حل کریں گے،رانا محمد قاسم

جمعہ 25 نومبر 2016 13:13

رحیم یار خان۔25 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2016ء) انشاء اللہ کامیاب ہو کر ملازمین کے تمام مسائل کو حل کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار ایپکا شیخ زید میڈیکل کالج و ہسپتال رحیم یار خان یونٹ شاہین گروپ کے امیدوار برائے صدر بابر شہزاد، جنرل سیکرٹری مظہر اقبال، پریس سیکرٹری رانا مظفر علی، جام محمد ارشد نواز، عابد محمود، اسد قدیر، حافظ محمد اکمل، رانا محمد اقبال، جام محمد امجد، جام محمد الطاف و دیگر نے رانا محمد قاسم اور عمران ارشد کی قیادت میں کی جانیوالی الیکشن کمپین کے موقع پر کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جس طرح ملازمین کی محبت مل رہی ہے انشاء اللہ شاہین گروپ الیکشن میں تاریخی فتح حاصل کریگا۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال و میڈیکل کالج کے ملازمین کے تمام مسائل کو حل کرنے میں اپنا بہترین کردار ادا کرینگے۔رانا محمد قاسم اور عمران ارشد نے کہا کہ جس طرح ملازمین نے شاہین گروپ کو پذیرائی دی ہے ہم ان کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں اور یقین دلاتے ہیں کہ ہم ان کے اعتمادپر پورا اتریں گے۔