آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ ویمنز کے مابین چوتھا ون ڈے کرکٹ میچ پرسوں کھیلا جائے گا

جمعہ 25 نومبر 2016 12:55

سڈنی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2016ء) آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ون ڈے انٹرنیشنل اتوار کو کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

میزبان ٹیم آسٹریلیا کو پانچ میچوں کی سیریز میں 3-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ پہلے میچ میں آسٹریلیا ویمن نے دو وکٹ، دوسرے میچ میں 66 رنز اور تیسرے میچ میں 9 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پانچواں اور آخری ون ڈے 29 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :