کرکٹ آسٹریلیا کا چیپل ہیڈلی ٹرافی سیریز کیلئے 14 رکنی سکواڈ کا اعلان

جمعہ 25 نومبر 2016 12:48

سڈنی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2016ء) آسٹریلیا نے چیپل ہیڈلی ٹرافی سیریز کیلئے 14 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا، ویسٹرن آسٹریلیا کے آل رائونڈر ہلٹن کارٹ رائٹ کو پہلی بار ون ڈے سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے، فاسٹ بائولر پیٹ کمنز اور آل رائونڈر گلین میکسویل کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، کرکٹ آسٹریلیا کی سلیکشن کمیٹی کی طرف سے اعلان کردہ سکواڈ کے مطابق سٹیون سمتھ ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دیں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ڈیوڈ وارنر، ایرن فنچ، جارج بیلی، تراوس ہیڈ، گلین میسکویل، مچل مارش، ہلٹن کارٹ رائٹ، میتھیو ویڈ (وکٹ کیپر)، جیمز فاکنر، مچل سٹارک، پیت کمنز، جوش ہیزل ووڈ اور ایڈم زمپا شامل ہیں۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے مابین تین ون ڈے میچوں کی سیریز دسمبر میں کھیلی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :