عمر اکمل ایک مرتبہ پھر اپنے ڈانس کے باعث خبروں میں آ گئے

جمعہ 25 نومبر 2016 12:19

عمر اکمل ایک مرتبہ پھر اپنے ڈانس کے باعث خبروں میں آ گئے

ڈھاکا(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 25نومبر۔2016ء ) قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل ایک مرتبہ پھر اپنے ڈانس کے باعث خبروں میں آ گئے ۔بنگلا دیش پریمئر لیگ میں راجشاہی کنگز کے لیے 6میچز میں محض 63رنز کی ناقص کارگردگی کے باوجود عمر اکمل نے بس میں جھوم جھوم کر رقص کیا اور اکیلے ڈانس کرکے جی نہ بھرا تو ساتھی کھلاڑی ڈیرن سیمی کو بھی اپنے ساتھ شامل کرلیا۔

(جاری ہے)

کرکٹ مداحوں کا کہنا ہے کہ مڈل آرڈر بلے باز میدان میں تو کم ہی کارکردگی دکھاتے ہیں تاہم ڈانس میں ان کا کوئی ثانی نہیں ، کبھی شادی پرٹھمکے ، تھیٹر میں ہنگامہ آرائی،وارڈن سے مار پیٹ اورمتنازع تصویریں، ان سب کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ عمر اکمل بلے بازی چھوڑ کر باقی سب کچھ جانتے ہیں۔واضح رہے کہ عمر اکمل پہلے ہی مختلف تنازعات اور متعدد بار ڈسپلن کی خلاف ورزی کے باعث گزشتہ کچھ عرصے سے قومی ٹیم سے باہر ہیں۔