اسلام آباد سے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام

مسقط جانے والے مسافر کے سامان سے 30 بور پسٹل کی 6 گولیاں بھی برآمد ہوئیں، اے ایس ایف

جمعہ 25 نومبر 2016 11:23

اسلام آباد سے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 نومبر2016ء) اے ایس ایف نے بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ اے ایس ایف نے اسلام آباد میں بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل نیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے نجی ایئر لائن کی پرواز کیو آر 633 سے قطر جانے والے مسافر کے سامان سے 2 کلو ہیروئن برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزم کی شناخت علی گوہر کے نام سے ہوئی ہے جو مردان کا رہائشی تھا۔ اے ایس ایف حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے سامان تلاشی کے دوران مٹھائی کے ڈبے سے ہیروئین برآمد کی گئی، ملزم کو مزید تفتیش کے لئے اے این ایف کے حوالے کردیا گیا ۔ مٹھائی کے ڈبے سے برآمد ہونے والی ہیروئن کی مالیت عالمی منڈی میں کروڑوں روپے بنتی ہے۔ دوسری جانب بے نظیر بھٹو ایئرپورٹ سے ہی مسقط جانے والے مسافر سلیم مہمند کے سامان سے 30 بور پسٹل کی 6 گولیاں برآمد کی گئیں، ملزم کو اے ایس نے گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کردیا ۔

متعلقہ عنوان :