کراچی، متحدہ رہنماؤں کیخلاف پھر وال چاکنگ، استعفوں کا مطالبہ

جمعہ 25 نومبر 2016 11:23

کراچی، متحدہ رہنماؤں کیخلاف پھر وال چاکنگ، استعفوں کا مطالبہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 نومبر2016ء) کراچی میں ایک بار پھر ایم کیو ایم پاکستان کے ارکان پارلیمنٹ کے خلاف وال چاکنگ شروع ہو گئی، نامعلوم افراد نے استعفوں کا مطالبہ کر دیا۔

(جاری ہے)

شہر قائد میں نامعلوم افراد نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں خواجہ اظہار اور شیخ صلاح الدین کے خلاف دیواروں پر نعرے درج کر دیئے۔ یو پی موڑ کے علاقے میں ہونے والی وال چاکنگ میں دونوں رہنماؤں سے اسمبلی رکنیت سے استعفوں کا مطالبہ کیا گیا ۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی شہر کے مختلف علاقوں میں ایم کیو ایم پاکستان کے بعض رہنماؤں کے خلاف ایسی ہی وال چاکنگ کی جا چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :