بان کی مون کی پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کیلئے کردار ادا کرنیکی پیشکش

پاکستان اور بھارتی افواج میں جھڑپوں پر تشویش ہے ، ایل او سی پر پر جارحیت سے گریز کیا جائے ، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

جمعہ 25 نومبر 2016 11:22

بان کی مون کی پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کیلئے کردار ادا کرنیکی پیشکش
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 نومبر2016ء) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے لائن آف کنٹرول پر پاکستان اور بھارتی افواج میں جھڑپوں پرتشویش کا اظہار کیا ۔ انہوں نے خطے میں پائیدار امن و سلامتی کیلئے کردار ادا کرنے کی پیشکش کی ۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون لائن آف کنٹرول پر پاکستان اور بھارتی افواج میں جھڑپوں پر تشویش کا اظہار کیا اور خطے میں پائیدارامن و سلامتی کے لیے کرداراداکرنے کی پیشکش کی ۔

نیویارک سے جاری بیان میں بان کی مون نے کہا کہ پاکستان اور بھارت لائن آف کنٹرول پر پرکسی بھی قسم کی جارحیت سے گریزکریں۔اقوام متحدہ خطے میں پائیدارامن اورسلامتی کیلیے کرداراداکرنے کو تیارہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ خطے کے عوام کے ساتھ ہے۔ امید کرتا ہوں بھارت اورپاکستان امن کیلئے کوشش کریں گے۔

متعلقہ عنوان :