مسلح افوج کے سربراہان کے بیانات قوم کے لئے باعث اطمینان ہیں،سینیٹر جاوید عباسی

جمعہ 25 نومبر 2016 11:22

مسلح افوج کے سربراہان کے بیانات قوم کے لئے باعث اطمینان ہیں،سینیٹر ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2016ء)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سینیٹر محمد جاوید عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افوج کے سربراہان کے بیانات قوم کے لئے باعث اطمینان ہیں۔ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرئے ہوئے انھوں نے کہا کہ مسلح افواج کے سربراہان کی جانب سے بھارت سمیت پوری دنیا کو یہ واضح پیغام دیا گیا ہے کہ ہم ملکی سرحدوں کے دفاع کی بھر پور صلا حیت رکھتے ہیں اور کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے تیار ہیں۔

سینیٹر محمد جاوید عباسی نے کہا ہے کہ پاک افواج کے سربراہان کے بیانات قوم کی آواز ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ساری دنیا جانتی ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر اور پاکستان کے سرحدی علاقوں میں جارحیت کرکے عالمی برادری کی توجہ مسئلہ کشمیر سے ہٹانا چاہتا ہے اور اس میں وہ بری طرح ناکام ہوا ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کی جانب سے نہتے شہریوں کو نشانہ بنانے کی کارروائیوں کو برداشت نہیں کرے گا، انھوں نے دنیا کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اپنی حرکتوں سے باز نہ آیا تو اسے منہ توڑ جواب دیا جائے گا اور نقصان کی ذمہ داری بھارت پر عائد ہوگی۔

وزیر اعظم پاکستان نے مذید کہا کہ ملکی حفاظت کے لئے تمام سیاسی جماعتیں متحد ہیں۔ اس موقع پر ائیر چیف مارشل (ر) مسعو اختر نے کہا کہ بھارت کو اپنے اندرونی حالات اور فوج کی کمزوریوں کا احساس ہوچکا ہے اور تمام تدبیروں کی نا می کے بعد حکمران بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔ انھوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری تحریک آزادی بھورت کے لئے واضح پیغام ہے کہ اب مسلہ کشمیر انشاء اللہ اپنے منطقی انجام تک ضرور پہنچے گا۔