آل پاکستان انٹر یونیورسٹیز اتھلیٹکس چیمپئن شپ کل اختتام پذیر ہوگی

جمعہ 25 نومبر 2016 11:05

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2016ء) ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے زیراہتمام اور کام سیٹ یونیورسٹی کے تعاون سے جاری آل پاکستان انٹر یونیورسٹیز اتھلیٹکس چیمپئن شپ کل ہفتہ کو جناح سٹیڈیم، اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگی۔

(جاری ہے)

سیٹ یونیورسٹی کے ڈائریکٹر سپورٹس چوہدری محمد مشتاق نے بتایا کہ اختتامی تقریب کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 42 یونیورسٹیز کے مرد اور 25 یونیورسٹیز کی خواتین کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں۔ چیمپئن شپ میں تیسرے روز کل ہفتہ کو پول والٹ ، جیولین تھرو، دس ہزار میٹر، چار سو میٹر دوڑ، ڈیسک تھرو(تالی)، لونگ جمپ، ٹرپل جمپ، ریلے دوڑ مقابلے ہونگے۔

متعلقہ عنوان :