اسلام آباد اے ڈویژن فٹ بال لیگ کا دوسرا مرحلہ کل شروع ہو گا

جمعہ 25 نومبر 2016 11:05

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2016ء)اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جاری اسلام آباد اے ڈویژن فٹ بال لیگ کا دوسرا مرحلہ کل ہفتہ کو شروع ہو گا۔ اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری نے بتایا کہ پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں پہلے میچ میں پاک سپورٹنگ کلب کا مقابلہ ایورگرین کلب سے ہوگا جبکہ دوسرا میچ فیڈرل کلب اور راوی کلب کی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔

ٹی اینڈ ٹی گرائونڈ ، جی ایٹ فور اسلام آباد میں پہلے میچ میں گنگال کلب اور روورکلب کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی جبکہ دوسرے میچ میں قائداعظم کلب اور رمنا کلب کی ٹیموں کا آمنا سامنا ہوگا۔ میچ کمشنر کے فرائض سید ذاکر حسین نقوی اور شاہد صدیق نے انجام دیں گے۔

(جاری ہے)

لیگ میں اسلام آباد کی بہترین 20 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں مہران کلب، غوری کلب، پاک سپورٹنگ کلب، ایورگرین کلب، ینگسٹر کلب، گروپ بی میں فالکن کلب، اکبر کلب، راوی کلب، فیڈرل کلب اور پونا کلب، گروپ سی میں اسلام آباد اکیڈمی کلب، الفیصل کلب، گنگال کلب، روور کلب، اسلام آباد کلب جبکہ گروپ ڈی میں ہما کلب، سی ڈی اے کلب، قائداعظم کلب، رمنا کلب اور القائم کلب شامل ہیں۔