بے نظیر انٹڑ نیشنل ائیر پورٹ پر منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 25 نومبر 2016 10:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25 نومبر 2016ء) : بے نظیر ناٹر نیشنل ائیر پورٹ پر منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق دوحہ جانے والی پرواز میں ایک مسافر سے دو کلو ہیروئن برآمد ہوئی۔

(جاری ہے)

ائیر پورٹ ذرائع کے مطابق مردان کا رہائشی علی گوہر دوحہ جا رہا تھا کہ سامان کی تلاشی لینے پر ہیروئن برآمد ہوئی۔اے این ایف نے تلاشی کے دوران مٹھائی کے ڈبے سے ہیروئن برآمد کی۔ ملزم کو مزید تفتیش کے لیے اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :